40

کیمبرج کے طالبعلموں کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد: کیمبرج کی جانب سے اکتوبر میں دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کیمبرج کنٹری ڈائریکٹر، آئی بی سی سی کے چیئرمین سمیت اسکولز سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات سے متعلق شکایات کے انبار لگادیے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کیمبرج کی جانب سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی کو امن و امان کی وجہ سے امتحانات نہیں دے سکے تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔

برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی جبکہ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی اور دوبارہ تشخیص میں گریڈز تبدیل ہونے پر پوری فیس واپس کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیمبرج کے نتائج پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی طلبا کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔

طلبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا، طلبہ کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پُرامن احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔