40

نگراں وفاقی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے، نگراں کابینہ 18 اراکین پر مشتمل ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ڈاکٹر عمر سیف وزیر آئی ٹی ہوں گے، احمد تارڑ مواصلات کے وزیر ہوں گے، سرفراز بگٹی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالیں گے جبکہ مرتضیٰ سولنگی نگراں وزیر اطلاعات ہوں گے۔

سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے، شمشاد اختر کو نگراں وزیر خزانہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

عائشہ رضا فاروق کو نگراں وزیر صحت کا عہدہ دیا جائے گا، انیق احمد کو نگراں وزیر مذہبی امور، تابش گوہر نگراں وزیر توانائی ہوں گے۔

نگراں وفاقی کابینہ میں صنعتکار اعجاز گوہر کو نگراں وزیر تجارت کا عہدہ دیا جائے گا جبکہ بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے، مدد علی سندھی وزارت تعلیم کا قلمدان سنبھالیں گے۔