227

ملکہ کوہسار میں برفباری، سیاح مری پہنچ گئے 

مری ۔ملکہ کوہسار میں برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا، برف باری کے باعث راستے بند ہوگئے، متعدد سیاح پھنس گئے۔ پیر کو ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی ہے جہاں پر برف باری کے باعث متعد دراستے بند ہوگئے ہیں اور متعدد گاڑیاں پھنس گئی۔مری میں ہوٹلوں کے کرایے میں بھی آسمان کو چھونے لگے جس سے سیاحوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔