59

تھانوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے پرانا پنچایتی نظام لانے کی تجویز

ملک بھر کے تھانوں پر مقدمات کا بڑھتا بوجھ کم کرنے کےلیے نیشنل پولیس بیورو نے پرانا پنچایتی نظام بحال کرنے کی تجویز دے دی۔

تھانے اور پولیس کا عملہ کم اور مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کےلے نیشنل پولیس بیورو نے پنچایتی نظام سے متعلق وزارت داخلہ اور تمام آئی جیز کو سفارشات بھجوادیں۔

دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں ’’تنازعات کے حل‘‘ کا متبادل نظام بحال کیا جائے، پنجاب، سندھ اور کے پی میں الٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولویشن غیرفعال ہوچکے۔ ہر تھانے کی حدود میں کم از کم ایک پنجایت کا قیام لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

نیشنل پولیس بیورو نے تمام متعلقہ حکام کو سفارش کی ہے کہ پرانا پنچایتی نظام بحال کرنے کے ساتھ پنچایتی ثالتوں کی تربیت کا بھی طریقہ کار بنایا جائے۔