30

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا معاملہ، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ ثابت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں غیر رسمی طور پر مختلف نام زیر غور آئے تاہم با ضابطہ طور پر کسی خاص نام پر گفتگو نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی اور بیٹھک کے دوسرے راوُنڈ میں بات مشاورت سے آگے نا بڑھ سکی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دونوں جانب سے غیر رسمی طور پر مختلف نام زیر غور آئے جبکہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قیادت سے مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر نام دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقراور سید ممتاز علی شاہ کے نام تجویز کئے گئے جبکہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم یونس دھاگہ ،شیعب صدیقی اور ڈاکٹر صفدر عباسی کے ناموں پر متفق ہیں۔

دوسری جانب حکومتی نمائندگان پر امید ہیں کہ کل تک نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ حل ہوجائے گا۔