28

نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کےلیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات

نگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق مشاورت کےلیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے کی صورت میں نام کا اعلان کیا جائے گا تاہم اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز ہے،نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔

دوسری جانب 8 رکنی رکنی پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں ناموں پر غور کرے گی، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں حتمی نام کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

خیال رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی۔وزیراعظم نے صدر پر بھی تنقید کی اورکہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا،اس تقرری کے لیے 8 دن ہیں۔