31

انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈارنے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اب نہ نگران حکومت کچھ کرسکتی ہے نا الیکشن کمیشن،انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سینیٹ انتخابات سے پہلے عام انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نئی حلقہ بندیاں دوماہ میں کرنی ہیں یا تین ماہ میں الیکشن کمیشن پرمنحصر ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پرمنحصر ہےکہ وہ کب تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرتا ہے،کوشش کی جائے تومارچ سے پہلے یہ تمام عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔