31

13 اگست سےطوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب  میں13سے 16 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور شکرگڑھ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی اور اٹک، جہلم و چکوال میں بھی بادل مینہ برسا سکتے ہیں۔

  ملک کے بیشتر علاقے شمال مشرقی   پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے اور ملک کے وسطی اورجنوبی  علاقوں میں آندھی/ گرد آلود ہوائیں  چلنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔