112

قوم ایل این جی معاہدہ تفصیلات جاننے کیلئے بے تاب ہے، عمران خان 

اسلام آباد۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم ایل این جی معاہدے کی تفصیلات جاننے کیلئے بے تاب ہے ، امید ہے سپریم کورٹ میں ایل این جی معاہدے کی تفصیلات عام کردی جائینگی ، قطر کے ساتھ اربوں ڈالر کے اس معاہدے میں پراسراریت کے پیچھے چھپے رازوں سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے قطر کے ساتھ کئے جانے والے ایل این جی معاہدے کی تفصیلات جاننے کیلئے بے چین ہے اور امید ہے کہ سپریم کورٹ میں اس معاہدے کی شرائط اور تفصیلات عام کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہونے والے اربوں ڈالر کے معاہدے میں پراسراریت کے پیچھے چھپے رازوں نے بہت سے شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے ۔