33

چیئرمین پی ٹی آئی کو قوانین کےمطابق سہولیات فراہمی کاحکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر تحریری فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا  کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قید کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل کے بجائے اٹک جیل میں قید کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو وہ سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب اور سرکاری وکلا کی جانب سے ہدایات لینے کیلئے وقت کی استدعا کی گئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب اور سرکاری وکلا کو ہدایات لینے کیلئے وقت دیا جاتا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 11اگست ملتوی کردی۔