34

’کل صدرِ پاکستان کو اسمبلی تحلیل کیلئے لکھ کر بھیج دوں گا‘

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کل ہم اپنی مدت پوری کر رہے ہیں کل صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کیلئے لکھ کر بھیج دوں گا۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلےسولرٹیوب ویلز کا منصوبہ شروع کیا، زراعت معاشی ترقی کا اہم ترین جزو ہے کسان بھائی پاکستان کے طول وعرض میں بےانتہا محنت سےکام کرتے ہیں کسانوں کا محنت سے غلہ پیدا کرنا بڑی عبادت ہے۔

وزیراعطم نے کہا کہ ملک کو سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے سستی بجلی کےبغیر صنعت و حرفت اور زراعت ترقی نہیں کر سکتی، سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے گزشتہ 16 ماہ میں شمسی توانائی کی فراہمی کیلئے حکومت نے بےانتہا کوشش کی، ملک ڈیفالٹ کرجاتا تو ادویات کےلیے لائنیں لگی ہوتیں سیاسی افراتفری اور آئی ایم ایف کا دباؤ ہر شعبہ پر اثرانداز ہو رہا تھا اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو پاکستان اور عوام مشکلات سے دوچار ہو جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان کو سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے سولر منصوبےکا آغاز کیا، شمسی توانائی گھروں ، دکانوں، صنعتوں، زراعت سمیت ہرشعبےکیلئے ضروری ہے کسانوں کیلئےزرعی سولرٹیوب ویلزمنصوبے سےاہم کوئی منصوبہ نہیں، اسلام آبادمیں سولرٹیوب ویلز کیلئےوفاق دوتہائی اور ایک تہائی کسان ادا کرے گا، منگلا اور تربیلا ڈیم کے بعد کوئی بڑا منصوبہ نہیں لگایا گیا دیامربھاشا ڈیم پر 14 سے 15ارب ڈالر سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔