268

بلوچستان میں کاروائیاں‘20 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی ۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بلیدہ ، گشکور، تراتھا اور پشین میں کارروائیاں کی گئیں۔ 

جن میں 20 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جی پی ایس آلات، آر پی جی راکٹ،سب مشین گنیں اور اسنائپر رائفل برآمد کی گئیں۔