257

سینٹ انتخابات ٗ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج 

لاہور۔پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں حکمران جماعت کے امیدوار اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئیے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ نے صوبائی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی چیلنج کئے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار نیب کے اشتہاری ہیں ۔

ان کے جائیداد فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے ۔ انہوں نے مزید موقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی پرجو دستخط اور انکے ہمراہ جمع کرائی جانے والی دستاویزات بھی جعلی ہیں ۔ اسحاق ڈار نے ایک ہی بینک اکاؤنٹ پر دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو غلط ہیں استدعا ہے کہ اسحاق ڈار کو انتخاب میں حصہ لینے سے روکا جائے ۔