267

نوتھیہ میں آتشزدگی ٗ لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر

پشاور۔پشاورکے گنجان آباد علاقہ نوتھیہ جدیدامان اللہ کوارٹرزمیں واقع گھرمیں آگ بھڑکنے سے لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء جل کرخاکسترہوگئیں اہل محلہ اورریسکیو1122کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے آگ کومحلے کے دیگرگھروں میں پھیلنے سے روک دیااورایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپالیاگیا تفصیلات کے مطابق نوتھیہ جدید نزد لیونے بابازیارت امان اللہ کوارٹرزکے رہائشی ریٹائرڈوارنٹ آفیسرحاجی صفدر کے گھرکی بالائی منزل پرگذشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے آسمان سے باتیں کرنے لگے اورآگ پھیلتی چلی گئی۔

آگ کی اطلاع فوری طورپر ریسکیو1122کو دی گئی اس موقع پر ضلع کونسل کے رکن صفدرباغی اورمحلے داروں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھانے کیلئے جدوجہدشروع کردی اورریسکیو اہلکاروں کے پہنچتے ہی کارروائی تیز کردی گئی جس کے باعث آگ کو مزیدپھیلنے سے روک دیاگی اورایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپالیاگیاتاہم آتشزدگی کے باعث تقریب پانچ لاکھ روپے مالیت کی اشیاء جل کرخاکسترہوگئیں ۔