52

مودی نے ہندوستان میں مذہبی تقسیم کی گہری دراڑ ڈال دی

مودی نے اقتدار کی خاطر ہندو اکثریت کو اقلیتوں کے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔

نئی دہلی میں واقع سینٹر فار دی اٹڈیز آف ڈیولپنگ سوسائیٹیز (سی ایس ڈی ایس) کے حالیہ سروے نے بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

سروے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرق واضح دیکھا گیا۔

اٹھائیس فیصد بھارتی مسلمانوں نے مودی دور میں معاشی حالات کو خراب قرار دیا۔

سروے کے مطابق بی جے پی کی کارکردگی سے 59 فیصد ہندو مطمئن ہیں جبکہ 57 فیصد مسلمان نالاں ہیں۔

ووٹ ڈالنے کے معاملے پر 45 فیصد ہندو، 15 فیصد مسلمانوں نے مثبت جواب دیا، مسلمانوں کی اکثریت کانگریس، جبکہ ہندو اکثریت بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کی خواہاں ہے۔ 50 فیصد ہندو، 15 فیصد مسلمان مودی کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، 68 فیصد ہندو مودی کو پسند، جبکہ 70 فیصد مسلمان مودی سے نفرت کرتے ہیں۔