87

پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ

پشاور۔ پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر سجنا محسود سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں پیش آئیں ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر سجنا محسود کے علاوہ ایک اور شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے تاہم ان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔