147

ایل این جی معاہدہ؛ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے ایل این جی  معاہدے سے متعلق قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے  ایل این جی معاہدے کو کالعدم  اور وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کردی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  شاہد خاقان نے مہنگی ایل این جی خرید کر قوم کو بیوقوف بنایا، اس میں اربوں کی کرپشن ہے۔