130

لودھراں جلسہ: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو خطاب سے روک دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج لودھراں میں ہونے والے جلسے میں خطاب سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ 12 فروری کو لودھراں میں ضمنی انتخاب ہے اور ضابطہ اخلاق کے تحت رکن قومی اسمبلی انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب نہیں کرسکتا۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے علاقے اڈا پیلی والا میں تحریک انصاف جلسہ کرنے جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے نشست این اے 154 خالی ہوئی تھی جس پر ان کے صاحبزادے علی ترین پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔