21

عدالت نے عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کو غیر مؤثر قرار دیدیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ غیر موثر قرار دے دیے۔

عدالت نے عمران خان کی رہائشگاہ سرچ وارنٹ کی منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ ایک مرتبہ کے جاری کردہ وارنٹ صرف مخصوص مدت تک کیلئے ہوتے ہیں۔ ایک بار لیے گئے سرچ وارنٹ ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عمران خان نے گھرکے وارنٹ کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دوران سماعت کمشنرلاہور،ڈی سی لاہور رافعہ حیدرسمیت دیگرافسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جج عبہر گل نے استفسار کیا کہ کیا سرچ وارنٹ پر عملدرآمد کروا لیا ہے؟ آپ عمران خان کےگھر کس مقصد کیلئے گئے تھے؟ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ہم زمان پارک کے باہر سے تجاوزات ہٹانے کیلئےعمران خان کے گھر گئے تھے، ہم نے سرچ وارنٹ پرتاحال عملدرآمد نہیں کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ کیا آپ کو ابھی عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ درکار ہیں؟ تفتیشی افسر سے نے کہا کہ اس بارے میں مہلت دی جائے،افسران سے مشاورت کےبعد جواب دوںگا۔