307

ہری پور میں پی ٹی آئی کی وکٹ گرادی ہے ‘امیر مقام 

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے صوبائی اسمبلی کی ایک اوروکٹ اڑادی،ہریپورسے منتخب ممبرصوبائی اسمبلی گوہرنوازنے پاکستان مسلم لیگ(ن)میں باضابطہ طورپرشمولیت کااعلان کرکے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکردیاہے۔

اس سلسلہ میں گوہرنواز خان نے گذشتہ روز پشاور میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اور ن لیگ کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیاکہ اب ان کاجینا مرنا مسلم لیگ کے ساتھ ہے اس سے قبل جمشید مہمند اور بابر سلیم بھی امیر مقام کی کوششوں سے ن لیگ میں شمولیت کااعلان کرچکے ہیں گوہر نواز کی شمولیت سے ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 19ہوگئی ہے جبکہ قومی وطن پارٹی کے اراکین کی تعداد کم ہوکر نو رہ گئی ہے