138

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 5 سالہ بچہ جاں بحق

میران شاہ ۔شمالی وزیرستان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھائی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میر علی میں منتقل کیا تاہم ان میں سے 5 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے 8 سالہ بچے کو بنوں منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2014 سے قبل فاٹا کی شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت 7 ایجنسیز کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔