24

نشہ آور ادویات بغیر نسخہ فروخت کرنا جرم قرار

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ نشہ آور اجزا پر مشتمل ادویہ نسخے کے بغیر جاری کرنا قابل سزا جرم ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ فارماسسٹ جو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ایسی ادویات جن کی تیاری میں مخصوص نشہ آوراجزا شامل ہوتے ہیں، فروخت کرے گا اسے کم از کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ 15 برس قید کی سزا ہو گی۔

پبلک پراسیکیوشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے قانون کی دفعہ 29 اور 38 میں یہ سزا بیان کی گئی ہے۔