کراچی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے عبدالرف صدیقی، سردار احمد اور جاوید حنیف پر مشتمل 3 رکنی وفد نے 2 گھنٹے تک پارٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کا جنرل ورکر کنویشن کا اجلاس ختم کرنے پر رضامند نہ کرسکے۔ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات کے لئے ایم کیو ایم کو 20فارم جاری کی درخواست کی دی ہے دوسری جانب فاروق ستار نے 3 رکنی وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہادر آباد جانے سے انکار کردیا جب کہ انہوں نے ناراضگی ختم کرنے کے لیے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو مجھ سے ملنا ہے تو پی آئی بی آجائے۔
ادھر رابطہ کمیٹی کا وفد مذاکرات کی ناکامی پر دوبارہ بہادرآباد روانہ ہوگیا تاہم وفد نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر رف صدیقی نے کہا کہ امید اچھی ہے، معاملات جلد حل ہوجائیں گے جب کہ بہادر آباد میں فاروق ستار کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کمیٹی کو فاروق ستارکے پاس بات چیت کیلیے بھیجا ہے، فیصل سبزواریواضح رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو سینٹر بنانے کے معاملے پر 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی جب کہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے کامران ٹیسوری کی رکنیت معطل کرنے کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا
270









