اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی ہو نے والی نشست اور فاٹا کی سینیٹ نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا ، نہال ہاشمی کی خالی کردہ سیٹ کیلئے الیکشن یکم مارچ جبکہ فاٹا کی نشستوں کیلئے پولنگ 3مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی، فاٹا کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی 12فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کا غذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 15فروری ہے ، امیدواروں کی حتمی فہرست 20فروری کو جاری کی جائے گی ۔
منگل کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی ہو نے والی نشت اور فاٹا کی سینیٹ نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے ڈی نوٹیفائی ہونے سے خالی ہونے والی نشست کیلئے پولنگ یکم مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی، جس کے لئے کاغذات نامزدگی 13فروری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،امیدواروں کی حتمی فہرست 20فروری کو جاری کی جا ئے گی ۔
دوسر ی جانب الیکشن کمیشن نے فاٹا کی سینیٹ نشستوں کے لئے بھی انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے ،، فاٹا کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی 12فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کا غذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 15فروری ہے جبکہ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلا ف اپیلیں 17فروری تک کرائی جاسکتیں ہیں امیدواروں کی حتمی فہرست 20فروری کو جاری کی جائے گی ،فاٹا کی نشستوں کیلئے پولنگ 3مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔
255









