20

نظام بچائیں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا،مفتاح اسماعیل

سلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دنیا آپ کو پیسے دینے کو تیار نہیں، نظام بچائیں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا گورننس سسٹم ناقص اور فرسودہ ہو چکا ہے۔ نظام تبدیل نہیں کریں گے تو کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔ جن حالات میں پھنسے ہوئے ہیں نکلنے کیلئے 2 سے 3 سال درکار ہیں۔ اس سال 6 ہزار ارب روپے سود کی مد میں ادا کرنے ہیں۔ ہم ایک سے قرضہ لے کر دوسرے کو دے دیتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اصلاحات کئے بغیر ہم اس کشمکش سے نہیں نکل سکتے، اس سال ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہو گا۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے ہمیں قرض کی ضرورت ہوتی ہے۔ 25 ارب ڈالر ہر سال واپس کرنے ہوتے ہیں، پاکستان لانگ ٹرم مسائل میں پھنسا ہوا ہے۔سعودی سے چین، چین سے دیگر ممالک کو پیسے دیتے ہیں،اب دنیا پاکستان کو پیسے دینے کو تیار نہیں،ہمارے بنکوں کے پاس پیسےنہیں،رواں سال ہم 7500 ارب روپے ٹیکس دیں گے،وفاقی حکومت کا خرچہ ساڑھے دس ہزار مگربجٹ میں صرف تین ہزار ارب ملے گا،پاکستان بھنور سے نہیں نکل سکتا اگر یہی نظام چلتا رہا۔