253

خیبر پختونخوا کے پراجیکٹس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف پراجیکٹس پر خدمات سرانجام دینے والے سینکڑوں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاہے صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، اپ گریڈیشن کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے مختلف پراجیکٹس میں گریڈ 1سے گریڈ 22تک کے افسران اورملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے۔

صوبے کے دیگر ملازمین کی طرح پراجیکٹس ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔پراجیکٹس ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ مالی سال اوررواں مالی سال کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاتھا تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ صورتحال کے باعث ان کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ہے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے دیگرملازمین کی تنخواہوں میں جو اضافہ ہوا ہے اس کا اطلاق پراجیکٹس میں کام کرنے والے ملازمین پر بھی ہو گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اس سے قبل خیبرپختونخواپولیس ،محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جبکہ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پنشن میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی اس ضمن میں فائدہ ہو سکے۔