23

محکمہ موسمیات کا عیدالفطر 22 اپریل کو ہونے کا قوی امکان

  کراچی: محکمہ موسمیات نے آج چاند نظر نہ آنے اور عیدالفطر 22 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند آج صبح 9 بج کر 12 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، غروب آفتاب کے بعد چاند کی عمر 10 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگی، چاند نظرآنے کے لیے یہ عمر انتہائی کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج شوال کا چاند ملک میں نظرنہیں آئے گا، زیادہ تر امکان ہے کہ عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔