2

پی ٹی آئی کا فیصلہ: سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان، وزیراعلی تبدیلی پر ہر قسم کی بحث پر پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی افواہوں اور اندرونی چہ مہگوئیوں پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا نوٹیفکیشن: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب پر فائز رہیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کا خصوصی اختیار: نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذات کے علاوہ کسی بھی شخص کو وزیراعلیٰ کے متبادل امیدوار کی نامزدگی یا اس حوالے سے فیصلے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔

بحث اور اجلاس بلانے پر پابندی: پارٹی قیادت نے اس حساس معاملے پر سختی کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور اراکینِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر کوئی بھی اجلاس بلانے، تجاویز پیش کرنے یا اس پر عوامی سطح پر بحث کرنے سے باضابطہ طور پر روک دیا ہے۔