36

موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی

وفاقی حکومت نے موسم گرما کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرمامیں سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے۔

دن 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ کیا جائے گا، سرکاری دفاتر سہ پہر ساڑھے 3 بجے بند ہوں گے۔