197

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی 

اسلام آباد۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا، جس سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے جبکہ9فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہواں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے، پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں، پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔