63

پی ٹی آئی کا جنوبی اور مغربی پنجاب کیلئے انتخابی ٹکٹ فائنل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج جنوبی پنجاب اور مغربی پنجاب کی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ٹکٹوں کو فائنل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پارٹی ٹکٹوں سے متعلق براہ راست انٹرویوز بھی کرچکے ہیں، پارٹی تنظیمیں اور ریجنل پارلیمانی بورڈز بھی اپنی سفارشات دے چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 19 اپریل تک امور کو حتمی شکل دے کر ٹکٹ جاری کردے گی۔