اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف میڈیا سٹریٹیجک گروپ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سوات کے شہدا کے لیئے دعائے مغفرت کی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور غور کیا گیا جبکہ سینیٹ انتخابات میں کی جانے والی ہارس ٹریڈنگ کی شدید مذمت کی گئی اور ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وہ حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔دہشتگردی کے حالیہ بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قصور میں مدثر کے ماورائے عدالت قتل اور پولیس کے ذریعے ریاستی دھشتگردی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یادتازہ کردی۔افسوس ہے کہ پنجاب کے حکمران عوام کے قتل عام کو روا رکھنا جائز سمجھتے ہیں۔
قصور واقعہ پر عدالت سے عدالتی کمیشن کے لیئے رجوع کیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر اورنج ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا گیا اور ملبے تلے دب جانے والے مزدوروں کی شفایابی کے لیئے دعا اور اورنج ٹرین منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا گیا
255









