292

سینٹ انتخابات ٗ جے یو آئی اور پی پی پی کی نامزدگیاں

پشاور۔جے یوآ ئی (ف) اور پی پی پی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے سینٹ انتخابات کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ۔ جے یو آئی ف نے خیبرپختونحوا سے ایوان بالا کے جن امیدواروں کا اعلان کیا اس کے بعد جنرل نشست پر صوبائی امیرمولانا گل نصیب خان امیدوار ہونگے جے یو آئی کے قائد مولنا فضل الرحمن کی صدارت میں مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعدکمیٹی نے سینٹ الیکشن 2018 کے امیدواران کا اعلان کردیاجس کے مطابق جنرل سیٹ پر صوبائی امیر مولنا گل نصیب خان جنرل سیٹ دوئم پر طلحہ محمودٹیکنوکریٹ پر شیخ یعقوب اور خواتین پر محترمہ نعیمہ کشور الیکشن لڑینگی اس سلسلہ میں جے یو آئی نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کرتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کاآغاز کردیاہے ۔ 

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا سے نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں جنرل نشستوں کیلئے 2ٗ خواتین کے لئے ایک اور ٹیکنو کریٹ کیلئے بھی ایک امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا ہے جنرل نشست کیلئے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی عہدیدار بہرہ مند تنگی ٗ فیصل سخی بٹ ٗ خواتین کیلئے روبینہ خالد اور ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کیلئے پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر نثار کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے ان امیدواروں کے کورنگ امیدواروں میں صوبائی سیکرٹری مالیات فرزند علی اور شازیہ طماش شامل ہیں مذکورہ ٹکٹ ہولڈرز آج الیکشن کمیشن کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔