پشاور۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پشاور سمیت ملک کے 15 شہروں میں ٹیکس تنازعات کے حل اور ریونیو بڑھانے کے لئے ثالثی کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں ایف بی آر نے 350ارب روپے سے زائد مالیت کے ٹیکسز کے بقایا جات کی ریکوری ممکنہ بنانے کے لئے نئے ماہرین اور ممبران کی تقرری کی ہے۔
ان ثالثی کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے 113افراد جن میں تاجر ٗ کاروبار شخصیات ٗ انکم ٹیکس افسران ٗ وکلاء ٗ چارٹر اکاونٹنٹ شامل ہیں ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق ایبٹ آباد کی الٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں خرم غیاث خان ٗ ہاجرہ ٗ پشاور کی الٹر نیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں عبدالسلام جان ٗ غلام شعیب جالی ٗ مشتاق احمد ٗ غلام ہارون جالی ٗ حاجی محمد آصف ٗ زاہد اللہ شنواری ٗ محمد اسحاق ٗ پیرپرویز شامل ہیں ۔
237









