پشاور۔خیبر پختونخوا سے ایوان بالا کی گیارہ نشستوں کے لیے کل 92امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں جن میں جنرل نشستوں کے لیے 58علماء و ٹیکٹنوکریٹ کے لیے بیس اور خواتین کے لیے چودہ امیدواروں نے کاغذات حاصل کرلیے ہیں کاغذات حاصل کرنے والوں میں ٹیکنوکریٹس میں شیخ یعقوب،کرنل شیر افگن،ریحان عالم،جنرل میں مشتاق احمد خان ، فیصل سخی بٹ،زبیر علی،پیر صابر شاہ، عثمان سیف اللہ انور سیف اللہ،ہمایون سیف اللہ،جہانگیر سیف اللہ،اسدسیف اللہ، ملک ریاض احمد،محمد ظاہر شاہ،فیصل جاوید نیکاغذات حاصل کیے جبکہ خواتین میں مومنہ باسط اور شگفتہ ملک نے بھی کاغذات حاصل کیے ۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن آٹھ فروری ہے دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کے امیدواروں کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں جن کے مطابق کاغذات نامزدگی فارم کے ساتھ امیدوار کے شناختی کارڈ کی کاپی منسلک ہونا ضروری ہے۔امیدوار کے ووٹر لسٹ میں نام کے اندراج کا اقتباس بھی منسلک کرنا ضروری ہے۔تجویز اور تائید کنندہ کے شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ کی کاپی لگانا بھی ضروری ہے۔
امیدوار اپنے کاغذات خود یا تجویز اور تائید کنندہ جمع کراسکتے ہیں امیدوار کی طرف سے مقرر کردہ مجاز شخص بھی کاغذات جمع کراسکتا ہے۔مجاز شخص کے پاس امیدوار کا تحریری اجازت نامہ اور اپنے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی لگانا بھی لازمی ہوگا۔نامزدگی فیس 20ہزار روپے مقرر ہے۔یہ فیس ریٹرننگ آفیسر یا سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جاسکتے ہیں۔نامزدگی فارم کے ساتھ اثاثہ جات اور بقایا جات کی تفصیل بھی منسلک کرنا ضروری ہے۔سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے عمر کی کم سے کم حد 30 سال مقرر ہے۔
272









