118

مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج متوقع

پشاور۔مردان یونیورسٹی میں قتل کئے جانے والے مشعال خان قتل کیس کے ملزمان کے بارے میں آج ممکنہ فیصلہ ہونے کے باعث ہری پور جیل کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے فیصلہ گزشتہ سماعت پر آج تک محفوظ کیا تھا گزشتہ سال مبینہ توہین رسالت کا الزام عائد کر کے قتل کئے جانے والے مشعال خان کے قتل کیس کے آج ہونے والے سماعت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری ہری پور جیل کے ارد گردتعینات کردی گئی ہے ۔

وکلاء ، مشعال خان کے والد ، پولیس افسران ، انتظامی افسران کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائینگے جبکہ سنٹرل جیل ہری پور کے گیٹ پر متعلقہ افراد کی فہرستیں بھی جاری کردی ہیں۔ اورفہرست میں نام نہ ہونے والے شخصیات کے ہری پور جیل میں داخلے پرپابندی عائد کی ہیں مردان یونیورسٹی میں مبینہ توہین رسالت کاالزام عائدکر کے مشعال خان کے قتل کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں محفوظ کیا ہے گواہان ،وکلاء کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں۔ جبکہ مشعال خان کے والد اقبال لالہ بھی لندن سے پشاور واپس پہنچ گئے ہیں۔ مشعال خان قتل کیس میں ملزمان کا فیصلہ آج کیا جائیگا۔