127

سینٹ انتخابات ٗ پی ٹی آئی کے 6امیدواروں کو ٹکٹ جاری 

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا سے 6امیدوارں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔پی ٹی آئی کے امیدواروں میں فیصل جاوید خان، فدا حسین، اعظم خان سواتی، مہرتاج روغانی، خیال زمان اور ایوب آفریدی شامل ہیں۔پیر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹ کیلئے خیبر پختونخوا سے 6ناموں کی منظوری دی گئی۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں میں فیصل جاوید خان، فدا حسین، اعظم خان سواتی، مہرتاج روغانی، خیال زمان اور ایوب آفریدی شامل ہیں