36

مجھے نااہلی یا جیل سے نہ ڈرایا جائے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس وکلاء اور قانون کا ٹرک ہے فواد چوہدری والا نہیں،درست بات کرنے پرتوہین عدالت لگتی ہے تو لگ جائے۔

مریم نواز نے راولپنڈی میں  وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اور میری جماعت پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں کبھی کسی وزیراعظم نے آئینی مدت پوری نہیں کی۔ کسی عدالت نے کبھی کسی ڈکٹیٹر کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات نہیں کی بلکہ ان کا ساتھ دیا۔ عمران خان کو دو ، دو گھنٹے میں ضمانت مل جاتی ہے۔ تین، چار جج عمران خان کے ساتھ جبکہ دوسرے عوام کے ساتھ ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کسی ڈکٹیٹر کو سیسلین مافیا کا لقب نہیں دیا گیا۔ کسی آمر کو نااہل نہیں کیا گیا جب بھی نا اہل کیا گیا منتخب وزیراعظم کو کیا گیا۔ تین ، چار جج عمران خان کے جبکہ باقی ججز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک گیدڑ جو اپنے آپ کو لیڈر کہتا ہے جب گھر سے نکلتا ہے تو اپنے منہ پر کالا ڈبہ پہن لیتا ہے۔ عمران خان اور ان کے سہولت کار جانتے ہیں کہ وہ مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھی ججز کی توہین کرتے رھے ہیں۔ جھتے لے کر عدالت جاتے ہیں ہم تو ایسا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ نااہلی سے نہیں ڈرتی چھ سال نا اہلی بھگت چکی ہوں۔پانچ رکنی بنچ نے کہا عمران خان نے آئین توڑا ہے، کیا آئین توڑنا چھوٹا جرم ہے؟ عمران خان اور سہولت کاروں نے نئے چیف جسٹس کے آنے تک کاموں کی ٹائم لائن بنا رکھی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ آٹے کی لائنیں چھوٹی اور انصاف مانگنے والوں کی لائنیں لمبی ہیں۔ آپ اس کو اقتدار میں لانا چاھتے ہو جس نے کرپشن کی۔موجودہ بینچ نے سہولت کاری کی ذمہ داری لے لی ہے۔