28

آئین کے راستے میں دیواریں کھڑی کرنیوالوں کو آج زندہ درگور کر دیا گیا، شاہ محمود قریشی

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے راستے میں دیواریں کھڑی کرنیوالوں کو آج زندہ درگور کر دیا گیا۔

 سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس میں فیصلے کے بعد پارٹی کا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کرداروں کو شکست ہو گئی جو نظریہ ضرورت کے پیروکار تھے۔ جمہوری اور آئینی قوتوں کی فتح ہوئی۔ وکلا برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ 

انہوں نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر بھی مبارکباد دی جنہوں نے کیس کو شاندار طریقے سے عدالت میں پیش کیا۔ انہوں نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دلوں میں پہلے بھی آپ کیلئے عزت تھی، اب اس عزت میں اضافہ ہوا ہے۔