115

ٹرانزٹ ٹریڈ کے غیر تجارتی سامان پر فنانشل سیکیورٹی کی شرط ختم

کراچی۔پاکستان کسٹمز نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے افغانستان کو نان کمرشل کنسائمنٹس کی ترسیل کے لیے فنانشل سیکیورٹی کی شرط ختم کردی ہے تاہم اس سہولت کے لیے استثنیٰ سرٹیفکیٹ کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق یہ رعایت صرف نان کمرشل کارگو کے لیے ہو گی جبکہ کمرشل کارگو کے لیے انشورنس گارنٹی کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق نان کمرشل میں وہ کارگو ہیں جو ڈپلومیٹک مشن، افغان حکومت، رجسٹرڈ این جی اوز، افغانی اور یورپین کمیشن بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے منگواتے ہیں البتہ وہ سامان نان کمرشل تصور نہیں کیا جائے گا جن کا تعلق امریکی آرمی، ایساف، نیٹو یا دیگر فورسز سے ہے جو افغانستان میں موجود ہیں۔