260

خیبر پختونخوا فرانزک لیبارٹری کی کٹس پہنچ گئیں

پشاور۔ خیبر پختونخوا کی فرانزک لیبارٹری کے لئے کٹس بیرون ملک سے پہنچ گئیں ،کٹس کو لیب کے حوالے کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں فرانزک لیبارٹری کے لیے ڈی این اے کٹس پہنچا دی گئیں،ڈی این اے کٹس فرانزک لیبارٹری کو موصول ہوگئیں،ذرائع کے مطابق کٹس کی موصولی کے بعد منگل کے دن لیبارٹری کا افتتاح کیاجائے گا،ڈی این اے کسٹس کی فراہمی کے بعد200 ٹیسٹ کئے جاسکیں گے ۔