244

ن لیگ کا پشاور میں پاور شو آج ہوگا

پشاور۔سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے جلسہ کے لئے سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور نوشہرہ ٗ چارسدہ اورمردان سے بھی پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے نواز شریف کی اسلام آباد سے برائے موٹر وے پشاور آمد کے لئے بھی فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ایم ون پر موٹر وے پولیس کے علاو ہ خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے آج پشاور میں ہونے والے جلسے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں سیکورٹی کے لئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔