236

سینٹ الیکشن ٗ اسحاق ڈارنے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

لاہور۔اپنی آمدن سے کئی گنا زائد اثاثہ جات رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی پنجاب سے سینٹ کی نشست پر الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو اپنے خلاف دائر کرپشن ریفرنس سے فرار حاصل کرنے کے لئے برطانیہ میں مقیم ہیں اور عارضہ قلب کا علاج کروا رہے ہیں نے کاغذات نامزدگی اپنے ایک نمائندے کے ذریعے حاصل کیے ہیں، جس پر مختلف شہری حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔