111

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوش خبری

حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے مکہ، مدینہ آنے جانے والےعمرہ زائرین کی سہولت کی خاطر رمضان المبارک میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیاہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرین سٹیشن سے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی جانے والے زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔

زائرین کوٹرین سے آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کےلیے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔جدہ میں السلیمانیہ ریلوے سٹیشن سے مکہ کے لیے یومیہ ٹرینوں کی تعداد 58 کردی گئی ہے۔

جدہ سے مکہ و مدینہ کےلیے دوٹرینیں فی گھنٹہ کی حساب سے شیڈول ہیں جبکہ رش کے دنوں میں ان کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ماہ رمضان میں روزانہ مکہ سے براستہ جدہ ، مدینہ منورہ کےلیے ٹرینوں کی تعداد 100 سے زیادہ کردی گئی ہے۔