194

سوات خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید، 7 زخمی

سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 7 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں کیا گیا۔

ڈی پی او سوات کے مطابق امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔