259

وزیر اعظم کے آج دورہ چترال کے انتظامات مکمل

پشاور۔وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے آج3فروری کو دورہ چترال کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں چترال ائیر پورٹ اور لوئر چترال ، اپر چترال میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں ۔شاہد حاقان عباسی گولن گول ہائیڈرو پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے ۔جس کی پیدواری صلاحیت 108میگا واٹ ہے وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی خصوصی طیارے کے ذریعے چترال ائیر پورٹ جائینگے گورنر خیبرپختونخوا ، صوبے کے انتظامی افسران وزیر اعظم کا چترال ائیرپورٹ پر استقبال کرینگے ۔

ان کے ہمراہ چیئر مین واپڈا ، پیسکو کے چیف ، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہو نگے ۔ وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا ہے