305

افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں توسیع

پشاور۔خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے اور صوبے میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کرنا ان کی پکڑ دھکڑ یا ان کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی ہدایات کی ہے وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کی پروف آف رجسٹریشن کارڈ میں 60دن کی توسیع کی منظوری دی ہے اور اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت ، فاٹا سیکرٹریٹ ، افغان کمشنریٹ کو آگاہ کردیا ہے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو ئی تھی۔

تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے دو ماہ کی توسیع دینے کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو روک دیاہے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ر رجسٹریشن کے سنٹرز بند ہیں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی یکم مارچ سے شروع کی جائیگی خیبر پختونخو احکومت کو آگاہ کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے ۔