106

الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،سینیٹ انتخابات سے قبل نہال ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا جائے گا ۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کر دیا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروی کو توہین عدالت کیس میں دیئے گئے ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نہال ہاشمی کو ان کی سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔سینیٹ انتخابات سے قبل نہال ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے۔