275

خیبر پختونخوا ٗجی پی اوز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا منصوبہ

پشاور۔محکمہ ڈاک نے پشاور سمیت ملک بھر میں قائم 83جنرل پوسٹ آفسز ( جی پی اوز ) کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ابتدائی طور پرپشاور ،نوشہرہ ، کوہاٹ ، مردان ، روالپنڈی ، کراچی ، لاہور، کوئٹہ ، سمیت دیگر اہم شہروں میں قائم 83کمپیوٹر ائزڈ جی پی او کو شمسی توانائی کے منصوبے منتقل کیا جائے گا ۔ابتدائی طور پر25لاکھ روپے کی لاگت سے 10کے وی کے دوپلانٹس لگائیں جائینگے ۔ جبکہ مجموعی طور پر 205ملین روپے کا منصوبہ تیارکیاگیا ہے جس پرعملی کام جلد آغا ز ہو جائیگا۔