112

خیبر پختونخوا پولیس کا پنجاب اور سندھ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ‘عمران خان 

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی خودمختار، پیشہ ور اور غیرسیاسی پولیس کا پنجاب اور سندھ پولیس سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا، پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایکٹ کے ذریعے صوبے کی پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کردیا گیا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس سیاسی مخالفین کو کچلنے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کی خودمختار، پیشہ ور اور غیرسیاسی پولیس کا پنجاب اور سندھ پولیس سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔